ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالا میں 10 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ : بی جے پی

کیرالا میں 10 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ : بی جے پی

Wed, 07 Apr 2021 10:55:03    S.O. News Service

 منگلورو ،7؍ اپریل (ایس او نیوز )  بی جے پی کو جس نے کیرالا میں 2016 ء میں ایک نشست کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا تھا، اس مرتبہ کم از کم 10 سیٹیں حاصل ہوں گی۔ پارٹی کے کر نا ٹک  صدر    نلن کمار کٹیل نے یہ دعویٰ  کیا۔ کیرالا کی 140 اسمبلی  نشستوں کے لیے رائے دہی  کا   کل سے آغاز ہواہے۔ 

 پتور  میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے  نلن کمار کٹیل  نے منجیشور اور کا سرگوڈ اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل ہونے اعتماد ظاہر کیا۔ کیرالا میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے سندرن منجیشور سے پارٹی کے امید وار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے  پی ترونتا پورم ضلع میں اپنی  موجوده نشست نیموم سمیت  دیگر اضلاع میں 8 نشستیں جیتے گی۔ کٹیل  جو کیرالا میں انتخابی مہم کا حصہ تھے،  نے کہا کہ کیرالا میں بی جے پی کو خواتین اور نوجوانوں میں مقبولیت حاصل ہوئی ۔

 انہوں نے دعو یٰ کیا کہ سی پی آئی ایم  زیرقیادت ایل ڈی ایف اور اپوزیشن کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف پر عوام کو اعتبار نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ قدیم سبری مالا ایپا مندر کی قدیم روایات کے خلاف ایل ای ڈی کے اڑیل رویہ  پر عقیدتمند ایل ڈی ایف کے خلاف ہو گئے  ۔ عوام نے سی پی آئی ایم کی ’’قتل کی سیاست ‘‘ کے خلاف بھی احتجاج درج کیا ۔ 


Share: